فیصل آباد+گجرات +گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) سگے ماموں کی اپنی 13سالہ بھانجی سے مبینہ زیادتی۔ ملزم موقع سے فرار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں اوجلہ خورد کے رہائشی شہباز احمد کی 13سالہ بیٹی (م) گھر میں اکیلی تھی کہ موقع پا کر اس کا حقیقی ماموں محمد شہباز گھر آگیا اور اسے چارپائی سے باندھ کر اس سے زیاتی کر ڈالی۔ اسی اثناء میں دروازے پر دستک ہوئی دستک کی آواز سن کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ گکھڑ نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دو خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ چک نمبر103ر۔ب کے رہائشی یٰسین کی ہمشیرہ(الف) گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اسی دوران ملزمان حسن وغیرہ اسے اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے نقدی چار لاکھ 80ہزار روپے بھی سمیٹ کر لے گئے۔ موضع گڑھ کی رہائشی خاتون (م) اکیلی گھر پر موجود تھی کہ اسی دوران مسلح ملزمان اسماعیل وغیرہ اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اسے گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ گجرات سے نامہ نگارکے مطابق دن دیہاڑے 6سالہ بچی سے نوجوان کی زیادتی بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شادمان کالونی کے رہائشی مستری جاوید کی6 سالہ بچی اقصیٰ گھر سے ملحقہ کریانہ کی دکان سے اشیاء لینے گئی تو نامعلوم نوجوان نے اُسے زیادتی کر ڈالی۔ بچی کی تلاش پر نکلی ماں ویران علاقے میں اُسکی چیخ و پکارپر اُسے ہسپتال لیکر پہنچ گئی جہا ں ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ تھانہ سول لائن نے متاثرہ بچی کی والدہ رخسانہ بی بی کی رپورٹ پر نامعلوم شخص کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات رائے اعجاز ہسپتال پہنچ گئے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم کا خاکہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدد سے تیار کیا جا رہا ہے اسے جلد ٹریس کر لیں گے۔