قیام امن کیلئے حکومت طالبان کیخلاف آپریشن یامذاکرات کا اعلان کرے: شیریں مزاری

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات وایم این اے ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انتشار کا شکار ہے، حکومت امن کے قیام کیلئے طالبان کیخلاف مذاکرات یاآپریشن کااعلان کرے، حکومت کے پاس ویژن کی کمی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا پاکستان کئی برسوں سے دہشتگردی میں قربانیاں پیش کر رہا ہے، سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت بھی مشکل کا شکار ہے۔ حکومت گیارہ مئی کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے، لوڈشیڈنگ مہنگائی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے کوئی پالیسی واضح نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...