کراچی(خصوصی رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے تعلیم انسان کو اچھے برے میں تمیز کرنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور وہی قومی جہالت کے اندھیروں کو شکست دیکر اپنے مستقبل کو روشن کرتی ہیں جہاں بہتر تعلیم کو حصول کو لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزا ز میں دئیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے کیا۔ فاروق ستار نے کہا آج 67 برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے قیام کا مقصد تاحال حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے طلبہ ملک و بین الاقوامی صورتحال سے آگہی حاصل کریں اور معاشرے کے اچھے شہری بن کر اپنی قوم کی بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔