تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ برہم

Jan 22, 2015

کراچی(نوائے وقت نیوز)تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سکولوں، کالجوں کی سکیورٹی سے متعلق جواب نہ جمع کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکومت سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری داخلہ کو ذاتی طور پر 28جنوری کو طلب کر لیا۔ جسٹس مقبول باقر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سماجی تنظیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں