بنگلہ دیش میں محصورین پاکستان کی جیسی بھی مشکلات ہیں حل کی جائیں: سپریم کورٹ

 اسلام  آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی حالت زار  اور دیگر معاملات کے حوالے سے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے  ہوئے ان سے 18فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بتایا جائے بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیاجائے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران  درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کے حالات بہت خراب ہیں اگر ان کی واپسی یا بہتری کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو کوئی سانحہ بھی رونما ہوسکتا ہے  اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ کو نوٹسز جاری کرتے  ہوئے ان سے تمام تر تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی جس طرح سے بھی مشکلات کا شکار ہیں ان کی مشکلات کو حل کیاجائے اس دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی معلومات نہیں اس کے لیے وقت دیا جائے اس پر عدالت نے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...