بیوی سنندا پشکر سے اختلافات تھے پاکستانی صحافی سے معاشقہ نہیں تھا ششی تھرور کا پولیس کو بیان

Jan 22, 2015

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے نئی دہلی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے تسلیم کیا ہے موت سے قبل انکی اہلیہ سنندا پشکر اور انکے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ وسنت وہار پولیس سٹیشن میں پولیس ٹیم نے 4 گھنٹے تک تیکھے سوالات ششی تھرور سے کئے۔ تھرور نے کہا انکا پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے کوئی تعلق یا معاشقہ تھا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ بیوی سے انکی اس معاملے پر ضد بحث ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پولیس کی ٹیم چند روز بعد تھرور کو پھر طلب کرکے ان سے انکی بیوی سنندا پشکر کی موت اور 2010ء کے انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سکینڈلز کے درمیان تعلق کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔ آئی پی ایل سکینڈلز میں ششی تھرور کے کردار کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان کی بیوی کو مکمل علم تھا اور اس نے میڈیا کو بتانے کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں