اوٹاوا (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں ایک شخص کو مبینہ طور پر ہوٹل میں کیمیکل حملے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق مشتبہ دھمکی کے بعد انتظامیہ نے ہوٹل کو خالی کرا لیا تھا۔ گرفتار شخص امریکہ میں بائیو کیمسٹری کا پروفیسر ہے اور امریکی فوج میں کیمیائی اور حیاتی ہتھیاروں کے ماہر کی حیثیت سے کام کر چکا ہے۔