اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف مارچ کے وسط میں وفاقی کابینہ کی تشکیل نو کریں گے بعض وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا جائیگا جبکہ کابینہ میں نمائندگی بڑھائی جائیگی۔ وزیراعظم دو سال بعد اپنی کابینہ کو مکمل کریں گے۔ سینٹ میں کچھ نئے چہروں کو لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف گزشتہ سال کے اواخر میں کابینہ میں ردوبدل و توسیع کرنا چاہتے تھے لیکن ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کی وجہ سے تشکیل نو مؤخر کردی تھی۔ فروری میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کا ہوم ورک مکمل کرلیا جائیگا۔ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں کچھ نئے چہروں کو پارٹی ٹکٹ دیگی۔ اسی طرح خیبر پی کے اور بلوچستان سینیٹ میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔