مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک شخص نے بس میں خنجر سے حملہ کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا۔ بتایا جاتا ہے حملہ آور نے کاروباری علاقے میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ ادھر پولیس کی ترجمان ٹوبا سماری نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا حملہ آور فلسطینی ہے۔ پولیس نے اس کی ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
تل ابیب: بس میں خنجر سے حملہ 12 مسافر زخمی،الزام پر فلسطینی گرفتار
Jan 22, 2015