سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی چوکیوں اوردیہاتوں کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ پاکستان چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا جواب دیا ۔