سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، سرحدی دیہات میں خوف و ہراس‘ چناب رینجرز کی جوابی کارروائی

Jan 22, 2015

سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی چوکیوں اوردیہاتوں کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ پاکستان چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا جواب دیا ۔

مزیدخبریں