لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام 11 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ اختتام پذیر ہو گئی۔ کے الیکٹرک ٹیم نئی چیمپئن بن گئی تاہم دفاعی چیمپئن کے آر ایل کے خلاف آخری لیگ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے محمد رسول جبکہ کے آر ایل کی جانب سے مرتضٰیٰ حسین نے گول سکور کیا۔ لیگ کے اختتام پر ٹیموں اور کھلاڑیوں میں 29 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔