bمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے ذمہ داران ،کارکنان اور خواتین کارکنان کی فکری نشست سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت ساؤتھ ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،، پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شہری کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہئیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کھل کر مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ملک کا انتظام سنبھالیں،، انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے، فرانس، مسلم ملک نہیں ہے لیکن فرانس سمیت تمام ممالک کو دیگر مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا احساس کرنا چاہئیے اور کسی بھی مذہب کی مقدس ہستیوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے،، الطاف حسین نے کہا کہ اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر درج ہے لیکن اسے گرفتارنہیں کیاجاتا، کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر کام کررہی ہیں اوران تنظیموں کے رہنماءکھلے عام جلسہ جلوس میں تقاریر بھی کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی،، الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک سے چند مخصوص خاندانوںکی اجارہ داری اور موروثیت کاخاتمہ ہو اور ملک پرغریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کی حکمرانی قائم ہو۔