چند دن پہلے پیٹرول کی قلت نے جب شدت اختیار کی تو حکومت نے اس کو کم کرنے کے لیے سی این جی سٹیشنز کھولنے کا اعلان کیاحکومت کو امید تھی کہ اگر لاہور میں واقع پونے تین سو کے قریب سی این جی سٹیشنز کھل گئے تو پیٹرول کی قلت میں کافی حد تک کمی واقع ہو جائے گی، تمام پونے تین سو سی این جی سٹیشنز تو کیا کھلتے یہ تعداد تو سو تک بھی نہ پہنچ سکی ، لیکن جتنے بھی سی این جی سٹیشن کھلے وہاں گاڑیوں کی لمبی لائنیں ضرور لگ گئیں سی این جی پیٹرول کا متبادل تو تھی ہی لیکن پیٹرول سے بہت سستے اس فیول کی فراہمی کا عوام نے زبردست خیر مقدم کیا اب سی این جی کی دوبارہ بندش کی خبر پر شہری خوش دکھائی نہیں دیتے
پیٹرول بحران کی شدت میں کمی کے بعد سی این جی دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چند دنوں کے لیے سی این جی کی فراہمی نے جہاں پیٹرول بحران کی شدت کو کم کیا وہیں شہریوں کو ریلیف بھی ملا
Jan 22, 2015 | 15:40