تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کہتی ہیں حکومت پی ٹی آئی کی پیش کش قبول کرے اور میڈیا کے سامنے مذاکرات کرےاسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کریں اور دھاندلی کی تحقیقات عمل میں لائیں

Jan 22, 2015 | 18:52

تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کے قیام میں حکومتی گھبراہٹ ناقابل فہم ہے  پی ٹی آئی با اختیار اور آزاد عدالتی کمیشن چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی پیش کش قبول کرے اور میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے۔ تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے پی ٹی ائی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔۔شیرین مزاری کہتی ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کیے گئے صدارتی حکم نامے کے مسودے میں پوری تفصیلات درج ہیں ،،حکومت کو دیے جانے والے خط میں اپنا موقف بیان کیا۔اسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کریں اور دھاندلی کی تحقیقات عمل میں لائیں

مزیدخبریں