کراچی (آئی این پی) عدالتی حکم پر قائم جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی اور ذہنی امور کے مختلف ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جمعرات کو جناح ہسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات اور نیورولوجسٹ سمیت پانچ پروفیسرز شامل ہیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عاصم کے نفسیاتی اور ذہنی امور کے مختلف ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو شوگر اور بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو جناح ہسپتال میں عدالتی حکم پر داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم