چارسدہ حملے کے وقت سپیکر خیبر پی کے وزرائ، اپوزیشن لیڈر، ارکان غیرملکی دورے پر تھے، وزیراعلیٰ بھی باہر سے واپس آئے: رپورٹ

پشاور (آن لائن) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے دوران خیبرپی کے کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ سپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی کابینہ کے ارکان اور اپوزیشن لیڈر غیر ملکی دورے پر تھے۔ غیر ملکی دوروں پر پابندی کے باوجود وزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبائی کابینہ کے ارکان کو غیر ملکی دورے کرنے کی اجازت دی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے وزیر اعلی اور کابینہ کے ارکان کو سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ سپیکر اسد قیصر اور حزب اختلاف کے ایم پی اے صوبائی اسمبلی کے اخراجات پر برطانوی دورے پر گئے ہیں۔ حکومت نے اس دورے کے لئے 4.7 ملین روپوں کی منظوری دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...