اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیب نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر کو گرفتار کر لیا‘ نیب نے راجہ بابر کو کار کے رینٹل پاور کیس میں گرفتار کیا ہے۔ راجہ بابر پر 128ملین کے خورد برد کا الزام ہے۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کوٹ سے ملزم کو گرفتار کیا۔ نیب کے مطابق ملزم شاہد رفیع پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے۔