کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں ان میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001 میں ذاتی دشمنی پرمحمد اصغرنامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد، نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اوردیگر سزائیں بھی برقراررکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اوراس کے ڈرائیورعرفان کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لے کر ریحان کو رہا اور ڈرائیور عرفان کو قتل کرکے نعش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی۔