واشنگٹن(اے این این) امریکی حکومت کے ایک نگران ادارے نے پینٹاگون پر افغانستان کی بحالی پر کروڑوں ڈالر ضائع کرنے کا الزام لگایا ہے ۔پینٹاگن کی ایجنسی دی ٹاسک فورس فار بزنیس اینڈ سٹیبیلٹی آپریشن نے پانچ برس کے وقفے میں ترقیاتی منصوبوں پر تقریبا 80 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔