نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا پہلااوری یونٹ جو 2017 تک فعال ہو جائینگا :چئیرمین واپڈا

Jan 22, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین واپڈا ظفر محمودنے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا پیداواری یونٹ جون 2017 ء تک مکمل ہوجائے گا جبکہ دیگر تین یونٹس بھی یکے بعددیگرے دسمبر 2017 ء تک مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد زبیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر نیرعلائوالدین، کنسلٹنس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پراجیکٹ کے بہت سے حصوں پر کام کی پیش رفت نظر ثانی شدہ شیڈول سے آگے ہے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ پاکستان میں پن بجلی کے شعبہ کی ترقی کیلئے پاک چین دوستی کی یادگار ہے۔چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ پراجیکٹ 76 فی صد مکمل ہو چکا ہے ۔ 68 کلومیٹر طویل سرنگوں میں سے تقریباً 59کلومیٹر طویل سرنگوں کی کھدائی کی جاچکی ہے جبکہ ڈیم سائٹ پر کام 74 فی صد مکمل ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں