فیصل آباد سمال انڈسٹریل سٹیٹ پر 383 ملین خرچ کر رہے ہیں: چودھری شفیق  

Jan 22, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر)فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع اور سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ انڈسٹریز پنجاب 383.680ملین روپے خرچ کررہاہے۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 1988میں مکمل کیا گیا تھا مگر اس وقت کچھ بنیادی سہولیات پر توجہ نہیںدی گئی تھی اور جدید سہولیات کا فقدان تھا مثلاًکشادہ سڑکیں سیوریج اور پانی کی سپلائی عالمی معیار کے مطابق نہیں تھیں۔ منصوبے سے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے ساتھ ساتھ تمام جدید سہولیات فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ منصوبے کی توسیع اور کشادگی سے 4000افراد کو روزگار کے موقع میسر آئیں گے اور اس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ منصوبہ 383.680ملین کی لاگت سے 2014سے 2017میں 36ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔ 

مزیدخبریں