امریکہ سے ریلوے انجنوں کی پہلی کھیپ کل کراچی پہنچے گی

Jan 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکہ سے درآمد کئے جانے والے 55لوکوموٹیوزمیں سے پہلی کھیپ جو کہ 7لوکوموٹیوز پر مشتمل ہے پیرکراچی پہنچ جائے گی۔ لوکوموٹیوز کی آمدپر تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ساخت کے لوکوموٹیوز 4 ہزار ہارس پاور ہیںاور انہیں ساہیوال پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ بقایا48لوکوموٹیوز کی ترسیل بھی رواں سال ہی ہوگی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز فریٹ کے شعبے پرخصوصی توجہ دے رہاہے۔ تاکہ ریلوے اپنی آمدن میں اضافہ کرتے ہوئے انفرااسٹرکچر کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے کام کرسکے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل ریلوے 100روپے کمانے کے لیے 240روپے خرچ کررہا تھا اور اب ہم 114روپے خرچ کرکے 100روپے کماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوکوموٹیوز کے ساتھ ریلوے کی آمدن میں اضافہ اور خسارے میں مزید کمی ہوگی۔
لوکو موٹیوز

مزیدخبریں