اےبٹ آباد ‘ کوئلے کی گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق

Jan 22, 2017

اےبٹ آباد (نامہ نگار ) ایبٹ آباد ٹھنڈیانی کے نواحی علاقے کٹھوال میں کمرے میں کوئلے کی گیس بھر جانے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں اقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ آئی واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پیش آیا جب گل حسین اپنی بیوی کے ہمراہ انگیٹھی میں کوئلہ جلا کر سو گیا جب صبح گھر والوں نے انہیں اٹھنے کی کوشش کی تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ان کے آبائی گاﺅں کٹھوال میں ادا کر دیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بعد ازاں درجنوں اشکبار آنکھوں کے سامنے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ جن کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔
میاں بیوی جاں بحق

مزیدخبریں