عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب حافظ آباد بار میں مٹھائی تقسیم کی گئی

اسلام آباد + حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون 22 میں سے 12 ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ حامد خان گروپ کے امیداور شعیب شاہین نے 10 ووٹ حاصل کئے۔ انتخابی عمل کی نگرانی پاکستان بار کونسل کے چیئرمین اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے کی۔ احسن بھون کے انتخاب پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن حافظ آباد میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر شعیب بھٹی، جنرل سیکرٹری رانا مدثر، سینئر وکلاء ارشد مہند، خالدہ شاہد ایڈووکیٹ، شاہد لطیف گل، رانا اکبر سمیت دیگر وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حافظ آباد ضلع کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے احسن بھون کو پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین انتخاب میں مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن