پانامہ کیس: جماعت اسلامی نے آئینی درخواست کی حمایت میں استدعا دائر کردی

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ لیکس کیس جماعتِ اسلامی پاکستان کے وکیل نے زیرسماعت دستوری درخواست کی حمایت میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس میں آنے والی تفصیلات پر 16 مئی 2016ء کو قومی اسمبلی کے فلور پر تقر یر کی۔ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قومی اسمبلی کے مصدقہ ایام کار کی تفصیل قومی اسمبلی کے سیکرٹری کے ذریعے طلب کرنے کی درخواست کو منظور کیا جائے اور وزیراعظم نے بحیثیت ممبر قومی اسمبلی اور بحیثیت وزیر اعظم جو تقریر کی اسکی مصدقہ کاپی اور اپنی تقریر میں دیگر تفصیلات جو کہ فلور پر اگر رکھی گئی ہیں یا سپیکر کے چیمبر میں جمع کرائی گئی ہیں انکی تفصیلات بھی طلب کرنے کی درخواست منظور کی جائے، نیز ان تمام ذرائع کی تفصیل جن سے لندن کے فلیٹس خریدنے کا اپنی تقریر میں ذکر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...