کراچی (صباح نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دائر 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو 6 ہفتے کیلئے ہائیڈرو تھراپی کرانے کی اجازت دیتے ہوئے 28 جنوری کو میڈیکل بورڈ سے رائے اور مزید گواہ طلب کرلئے۔ 462 ارب مبینہ کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم کے وکلا نے کمپیوٹر کی تیارشدہ دستاویزات ماننے سے انکارکر دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلاکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہفتہ کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ڈاکٹرعاصم اور اطہر حسین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ملزم اعجاز چودھری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم کی سرجری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے رائے طلب کرلی جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم کو 6 ہفتوں کیلئے ہائیڈروتھراپی کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے دیگر گواہوں کو طلب کرلیا۔
کرپشن کیس: ڈاکٹر عاصم کو 6 ہفتوں کیلئے ہائیڈرو تھراپی کی اجازت
Jan 22, 2017