بھارتی ریاست بہار میں شراب نوشی کیخلاف 3007 کلومیٹر انسانی زنجیر یہ طویل ترین ہے : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں شراب نوشی کے خلاف احتجاجی انسانی زنجیر بنائی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں مظاہرے میں شریک افراد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر 3,007 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین انسانی زنجیر ہے ۔ بِہار کی ریاستی حکومت کے مطابق متوقع طور پر 20 ملین یعنی دو کروڑ افراد اس میں شریک تھے ۔ گِنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی طویل ترین انسانی زنجیر 2004ء میں بنگلہ دیش میں بنائی گئی تھی جو 1,050 کلومیٹر طویل تھی۔ اس میں 50 لاکھ سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...