اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کی ایماء پر عدلیہ پر سوفٹ یلغار کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رانا ثنا نوازشریف کے کہنے پر سپریم کورٹ کو ہراساں کررہے ہیں۔ رانا ثناکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا روزِ اوّل سے کہتے آئے ہیں کہ نواز شریف عدالت پر اثرانداز ہونے سے باز نہیں آئیں گے۔