ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)بڑے بڑے مقابلے کرنے والے سومو پہلوان انجکشن لگنے کے بعد بچوں کی طرح رونے لگے۔جاپانی حکومت نے فلو سے بچانے کیلئے لئے ان کی ویکسین کرائی۔ جاپانی سومو ایسوسی ایشن نے کئی پہلوانوں کی تصویر ٹوئٹر اکائونٹ پر شئیر کی جس میں کئی پہلوانوں کا وزن کئی من تھا اور وہ کشتی کے مقابلے میں ایک دوسرے پہلوان کو چیلنج کرتے نظر آتے ہیں مگر ویکسین کے دوران رونے لگے۔واضح رہے کہ اس وقت جاپان میں فلو کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے لئے حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں ویکیسن مہم شروع کررکھی ہیں۔مہم کے دوران کم از کم بیس ریسلرز ایسے تھے جو بچوں کے طرح روتے نظر آئے ۔ کچھ نے اپنے رونے کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ نہ بچ سکے ۔ان کی حالت عجیب تھی اور وہ رونے پر مجبور تھے ۔