لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج اتوار کو قصور میں ہونے والا جلسہ کرپشن کے ناسور کیخلاف جدوجہد کی کڑی ہے ، خواتین بھرپور شرکت کرکے اس جدوجہد میں پارٹی کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور کے جلسے کے سلسلہ میں خواتین کارکنوں کے اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد سے عوام کو شعور ملا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔