وزیراعظم مستعفی ہو کر احتساب کا سامنا کریں : اشرف بھٹی

Jan 22, 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی بڑی عوامی قوت ہے ۔فیصل آباد کے باشعور عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔لاہورسے شروع ہونیوالی ریلی فیصل آباد تک جاتے جاتے ریلے کی صورت اختیار کرگئی اورپاناما لیگ والے ہمارے ریلے کاسامنا نہیں کرسکتے ۔جیالے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ میاں نوازشریف کوکسی صورت استثنیٰ نہیں مل سکتا ،وہ استعفیٰ دے کراحتساب کاسامنا کریں۔

مزیدخبریں