ٹرمپ کی جانب سے اسلامی انتہا پسندی پر گفتگو کھیسانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے : لیاقت بلوچ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اسمبلی لیاقت بلوچ نے شاد باغ میں چوہدری محمد شوکت سابق ایم پی اے کے حلقہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف کے بعد خطاب میں بیشتر پیغام اپنے عوام کے لیے ہی دیا ہے لیکن دنیا میں ریڈیکل اسلام کے خاتمہ کے لیے کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والی بات ہے ۔ اسلام امن ، محبت اور انسانوں کے درمیان عزت و احترام کا دین ہے ۔ مغربی مفکرین نے مغربی تہذیب اور نظام کی ناکامی کے بعد اسلام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کے لیے بنیاد پرستی ، انتہا پسندی ، سیاسی اسلام کی اصطلاحات ایجا د کی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں ، دنیا میں امن کے لیے اسلام اور مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں ۔ دنیا اور امریکہ اب کسی نئے تنازع اور فساد کی متحمل نہیں ہوسکتے۔

ای پیپر دی نیشن