لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہےں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہےں گے۔ مےٹروبس سسٹم اور اورنج لائن مےٹروٹرےن جےسے منصوبے وسائل عوام پر صرف کرنے کی اعلی مثالےں ہےں۔ مےٹروبس سسٹم کی زبردست پذےرائی درحقےقت کامےاب منصوبے کےلئے عوام کی گواہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مےٹروبس سروس کے جدےد نظام کے ذرےعے روزانہ لاکھوں افراد بروقت اپنی منزل پر پہنچ رہے ہےںاورجدےد مےٹروبس سسٹم نے عوام کےلئے آمد و رفت مےں آسانےاں پےدا کی ہےں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہمفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقےد کرنےوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہےں ۔عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں مےں رکاوٹےں کھڑی کرنےوالوں کو غرےب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہےں۔انہوںنے کہا کہ مےٹروبس سروس کے نظام پرتنقےد کرنےوالوں کی زبانےں منصوبے کی کامےابی پر جس طرح بند ہوچکی ہےں ،اسی طرح اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی مخالفت کرنےوالوں کی زبانےں بھی منصوبے کی تکمےل پر بند ہوجائےں گی۔ترقےاتی منصوبوں کے مخالفےن نہےں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوںاور ملک ترقی کرے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور آمرےت مےںپنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے لےکن پاکستان مسلم لےگ کی حکومت نے ان کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے مےناروں مےں بدل دےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے کی بجائے اپنی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ان کے مسائل مےں اضافہ کےا ۔مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہےں،ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھےں گے۔ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں عوامی خدمت کے نئے رےکارڈ قائم کرےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کااظہاررکن قومی اسمبلی دانےال عزےزسے گفتگو کرتے ہوئے کےا جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ محمد شہباز شریف کی زےر صدارت ےہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںبلدےاتی حکومتوں کو مزےدبااختےاربنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدےاتی نظام نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کےلئے انتہائی اہم ہے اورپنجاب مےں بلدےاتی حکومتےں فعال ہوچکی ہےں ۔ عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کرنے کےلئے بلدےاتی نظام کی اہمےت اپنی جگہ مسلمہ ہے اوربلدےاتی ادارے جمہورےت کی نرسرےاں ہےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبائی مالےاتی کمےشن اےوارڈ کے ذرےعے بلدےاتی حکومتوں کے وسائل مےں اربوں روپے کا اضافہ کےا ہے ۔ بلدےاتی اداروں کو مالےاتی طورپر مزےد خود مختار بنائےںگے اورترقےاتی منصوبوں کےلئے بلدےاتی حکومتوں کے ڈوےلپمنٹ بجٹ مےں اضافہ کےا جائے گا۔ محمد شہباز شریف نے چوہدری احمد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاگےا ہے اور ملک ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے - 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے رواں برس کے اوائل مےں بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3600 میگا واٹ کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی - رواں برس توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہو ں گے اور ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو گا۔رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہا کہ دھرنوں اورلاک ڈاو¿ن کے ذرےعے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کی سازشےں پہلے بھی ناکام رہیں ،آئندہ بھی ناکام رہےں گی۔عوام نے شکست خوردہ عناصر کو ہر موقع پر رد کےا ہے اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پاکستان کے باشعور عوام کی تائےد وحماےت سے پاکستان کی ترقی مےں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سےاست کا خود لاک ڈاو¿ن ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے باشعورعوام خدمت ،امانت، دےانت اورشفافےت کی سےاست کےساتھ کھڑے ہےں ۔پاکستان مسلم لےگ(ن)نے ہمےشہ اقدار کی سےاست کی ہے۔افراتفری ،الزام تراشی اور جھوٹ کی سےاست کرنےوالوں کو عام انتخابات 2018ءمےں بھی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اورپاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ےہاں ملاقات ہوئی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کےا گےا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے - انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب رفےق رجوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لےگ(ن) کی قےادت سے والہانہ محبت کرتے ہےں ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے صوبے مےں امن عامہ کی بہتری کےلئے موثر اقدامات کےے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ تےزرفتاری سے منصوبوں کی تکمےل وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی غےر معمولی صلاحےتوں کا خاصاہے اورصوبے کے عوام ترقےاتی پروگراموں کے ثمرات سے مستفےد ہورہے ہےں۔