تیز رفتار ملکی ترقی دیکھ کر مخالفین کی بےچینی بڑھ رہی ہے: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بےچینی بڑھ رہی ہے، ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیا تو دوسری طرف دھرنا گروپ نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی، جھوٹے الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا. انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے، کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت سے ملتی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گزشتہ ساڑھے تین سال سے عوام کی بےلوث خدمت کر رہی ہے. شہبازشریف نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی زیرقیادت ترقی وخوشحالی کا خواب پورا ہو رہا ہے، اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر طے ہونے کو ہے ۔

ای پیپر دی نیشن