روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نفسیاتی دباو اور اعصابی تناﺅ کے نتیجے میں شام کے صدر بشارالاسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔ پانچ سال سے شام میں جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث صدر بشارالاسد نفسیاتی دباو کا بھی شکار ہوئے ہیں۔ اعصابی تناوکے نتیجے میں صدر اسد کی بائیں آنکھ میں شدید تکلیف ہے۔ بشارالاسد کی مدد کے نتیجے میں پیوٹن کی مشکلات بڑھ گئیں‘ کے عنوان سے شائع رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد کو اقتدار پرقائم رکھنے کی روسی کوشش پیوٹن کو کافی مہنگی پڑی ہے۔ روسی حکام اپنی خفیہ بات چیت میں صدر بشارالاسد کی کمزوری کا بھی تذکرہ کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بشارالاسد جنگ اور ٹینشن کے نتیجے میں کافی کمزور ہوئے ہیں اور ان کی بائیں آنکھ بھی اعصابی تناو کا شکار ہوئی ہے۔