میرا استعفیٰ‘ نوازشریف خاندان کی سیاست ایک ساتھ ہی جائے گی: شیخ رشید

Jan 22, 2018

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا استعفیٰ 8سے 10دن تک آجائے گا۔ استعفے لیں گے بھی اور دیں گے بھی‘ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ میرا استعفیٰ اور نوازشریف خاندان کی سیاست ایک ساتھ ہی جائے گی۔ زرداری نے ڈبل گیم کرنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ دیوار سے لگ جائیں گے۔ میں نے کہا تھا کہ فروری کے آخر تک نوازشریف خاندان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

شیخ رشید

مزیدخبریں