کوٹ ادو(خبر نگار)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد ےار ہنجراءنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں کروڑوں روپے بٹور نے کے بعد کس منہ سے پارلیمنٹ کو گالیاں اورلعنت بھیجتے ہیں۔ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں کا آئندہ انتخابات میں عوام یقینی طور پر محاسبہ کریںگے۔ ہنجراءخاندان علاقہ میں ترقی کا ضامن ہے اور انکے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی رفتار بڑھی اور آج بھی یہ سفر جاری ہے۔ہنجراءمخالف گروہ باﺅلا ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آےاہے،جھوٹے الزامات سے گھبرانے والے نہیں،ان خےالات کا اظہار انہوں نے ہنجراءہاﺅس پر میڈےا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔