کوہاٹ: سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف 3تھانوں میں غداری کے مقدمات درج

کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف تین تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمات میں حسین حقانی پر غداری کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی اور تھانہ پلئی منگ میں درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے امریکہ میں رہتے ہوئے منفی پروپیگنڈا کرکے پاکستان کا امیج خراب کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دو کتابیں بھی لکھیں۔ مقدمات کے حوالے سے حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگے رہو منا بھائی، ایسے تماشوں سے پاکستان کا وقار نہیں بڑھ رہا۔ 5 سال پرانے میموکیس کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور الزام لگانے والے غائب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف میری کتابوں اور دلائل کا جواب دیں، کیس درج کرانے والے کتاب پڑھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...