لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے عدلیہ کو شرمناک کہنے والے‘ ججوں کو گالی دینے والے کو اگر لاڈلا نہ بنایا جاتا تو اس کو پارلیمنٹ کو گالی دینے کی جرأت کبھی نہ ہوتی۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا قانون سب کیلئے ایک ہوتا تو لاڈلے کے خلاف بھی نہال ہاشمی جیسا ایکشن لیا جاتا۔
عدلیہ کو شرمناک کہنے والے کو لاڈلا نہ بنایا جاتا تو اسے پارلیمنٹ کو گالی دینے کی جرأت نہ ہوتی: مریم نواز
Jan 22, 2018