اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام س اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل ودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولاناڈاکٹراسداللہ خان نے کہاہے کہ نقیب اللہ کاقتل ،قصورمیں معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والاسانحہ اورملک میں ہونے والے دیگرواقعات اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہورہے ہیںمذہبی جماعتیں متحدہوکراسلامی نظام کے لیے جدوجہدکریں سیاست ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا مو لا ناڈ ا کٹر ا سد ا للہ خان نے کہاکہ ملک میں پے درپے ایسے واقعات رونماہورہے ہیں کہ جن پردل خون کے آنسوروتاہے قصورمیں زینب کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کے بعد مردان میں پیش آنے واقعہ اورکراچی میں رائوانوارکے ہاتھوں نقیب اللہ کی شہادت ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ماورائے عدالت قتل انصاف کاقتل ہے جبکہ زینب کے قاتل کااب تک گرفتارنہ ہونابھی اذیت ناک ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کے اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف پولیس سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا بلکہ ان کے لیے نفرت پیدا ہونا بھی فطری بات ہے۔ پہلے ہی کئی عوام کی وجہ سے پولیس کو معاشرے میں عزت کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، اس طرح کے اقدامات سے پولیس خود ہی معاشرے میں اپنا مقام کم کر رہی ہے۔ پولیس شہریوں کی حفاظت اور سیکورٹی پر معمول ادارہ ہے، لیکن اگر یہی ادارہ لوگوں کے لیے خوف کی علامت بن جائے اور لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے لگے تو اس سے بدقسمتی کیا ہوگی؟ ۔ ملک میں اخلاقی کرپشن کو آزادی اظہار رائے اور نظریاتی کرپشن کو ترقی پسندی کا نام دیدیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اخلاقی اور نظریاتی کرپشن میں ملوث اسٹیٹس کو کی حامی قوتیں در اصل ملک کی بنیادوں سے کھیل رہی ہیں ۔