اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت مذہبی امور و بین الامذہبی ہم آہنگی نے عازمین حج کی شکایتوں کے ازالے اور فوری رجسٹریشن کی غرض سے حج انکوائری سیل قائم کردیا۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کےکیلئے جانے عازمین حج 051 9216980; 051 9216981; 051 9216982; 051 9205696 رہنمائی کیلئے مزکورہ فون نمبروں پر رابطہ کر کے حج سے متعلق فوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم حج درخواست دہندگان بنک میں جمع کئے گئے اپنے درخواستوں کو وزارت کی ویب سائٹ https://inquiry.hajjinfo.org/. پر دیکھ سکتے ہیں۔عازمین حج کو حج درخواستوں کو آن لائن چیک اور غلطی کی صورت پر وزارت کو فوری آگاہ کرنا چاہیئے۔
عازمین حج کی شکایتوں کے ازالے اور فوری رجسٹریشن کیلئے حج انکوائری سیل قائم
Jan 22, 2018