لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جہاں سسٹم میں تبدیلی آتی ہے، وہاں مخالفت بھی ہوتی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں کیس مینجمنٹ سسٹم گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوا ہے جس نے سائلین، وکلا اور عدالتی عملے کی زندگی میں آسانی پیدا کر دی۔ مقامی ہوٹل میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو ظہرانہ دیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔