بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ( آج) پیر کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قائم کی جانے والی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ، جس میں کمیٹی کی صدارت کے لئے چیئرمین /چیئر پر سن کا انتخاب کیا جائے گاخصوصی کمیٹی 10ارکان پر مشتمل ہے جن میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، وزیرمملکت ا طلاعات مریم اورنگزیب ،زاہد حامد ، شائستہ پرویز، شاہدہ اختر علی،رومینہ خورشید عالم، عذرا فضل، کشور زہرا ، علی محمد خان ، اور صاحبزادہ طارق اللہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...