پاکستان امریکہ تعلقات طویل مدتی جلد بہتری آئیگی پاک چین دوستی ہمیشہ خاص رہی :رچرڈ ہوگلینڈ

واشنگٹن (این این آئی) پاکستان کے لئے نائب سابق امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات میں جلد بہتری آئے گی۔ طویل المدتی تعلقات میں اتار چڑھائو معمول کی بات ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پس منظرمیں پاک پیک نے پاکستان کے لئے سابق نگران اور نائب امریکی سفیر رچرڈ ہوگلینڈ کے ساتھ پاک امریکی تعلقات پرایک اہم ٹیلی فونک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں امریکہ بھر سے تقریباً پچاس کے قریب پاکستانی نژاد امریکی شہری شریک ہوئے۔پاک پیک واشنگٹن میں 1989 ء سے قائم ایک ایسی آرگنائزیشن ہے، جس کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا اسلام آباد اور واشنگٹن کے غیر مستحکم تعلقات ان دونوں ممالک کے لئے اچھے نہیں ہیں۔ ان دونوں ملکوں کو ایسا کچھ نہیں کرنا چاہئے جس سے ان کے خارجی تعلقات کو نقصان پہنچے۔ ہمارا ایک ماضی رہا ہے۔ ہمارے تعلقات بہت مضبوط رہے ہیں۔ اس وقت پاکستانی امریکیوں اور یو، ایس کانگریس کو اس رشتے اور ہمارے ماضی کے مضبوط تعلقات کو یاد دلانا ہوگا۔ہوگلینڈ نے کہاکہ بھارت خطے میں اپنی علاقائی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے جو چاہے کر سکتا ہے۔ اس کو پورا حق ہے۔ ہر ملک کو اپنا بین الاقوامی پارٹنر چننے کی مکمل آزادی ہے۔ پاک چین دوستی ہمیشہ سے خاص رہی ہے۔ اب سی پیک معاہدے کے بعد اور بھی۔ البتہ پاکستان اور روس کے بڑھتے رشتے کچھ تعجب کا باعث ہیں۔ رشتوں میں توازن رکھنے سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...