پشاور‘ہیلتھ کیئرکمیشن نے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراناریکارڈ جلا دیا،تحقیقات جاری

پشاور(صباح نیوز)ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے کمشن اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کئی سال پرانا ریکارڈ جلا دیا۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے قیمتی ریکارڈ رنگ روڈ پر واقع ڈمپنگ پوائنٹ پر لے جا کر جلایا۔اہلکاروں نے ریکارڈ سے بھرے تھیلے سرکاری گاڑی میں رنگ روڈ منتقل کئے۔مذکورہ افراد نے چیف ایگزیکٹیو کودکھانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ویڈیو بھی بنائی۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف صوبائی انسپیکشن ٹیم کی انکوائری جاری ہے۔چیف ایگزیکٹیو کی دوہری شہریت اور اپنے خاندان کو نوکریاں دینے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ریکارڈ میں اسی حوالے سے دستاویزات موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...