آرمی چیف بروقت الیکشن کا بیان دیں تو طاہرالقادری جیسوں کی دکانیں بند ہوجائیں: احسن اقبال

اسلام آباد/نارووال (آئی این پی+نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے آرمی چیف نے جیسے یہ بیان دیا وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ایسے ہی وہ یہ بیان بھی دے دیں اسمبلی دوسری دفعہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے تو اسکے بعد طاہر القادری اور شیخ رشید جیسوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔ ہماری 70سالہ تاریخ یہی بتاتی ہے یہاں پر جھاڑی کے پیچھے ہی نہیں گھاس میں بھی بھوت چھپے ہوتے ہیں۔ ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے، ابھی یہاں جمہوریت اور جمہوری نظام کیلئے خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔ ملک میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بھارت کے دورے پر تھے، پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھی حالات سنگین ہیں، جب بیرونی چیلنجزکا سامنا ہو تو ملک کی اندرونی یکجہتی اور زیادہ اہم ہوجاتی ہے۔ بلوچستان میں ایسے واقعات ہوتے ہیں جن میں پر اسراریت کا عنصر نمایاں ہے۔ مجھے دورہ بلوچستان کے موقع پر ایم پی ایز نے کہا ہم پر تحریک عوام اعتماد کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک دشمن قوتیں فری بلوچستان کی تحریک چلارہی ہیں ایسے وقت میں بلوچستان میں سیاسی کھیل کھیلنا خطرناک عمل ہے۔ سازش کا پتہ اس بات سے چل جائے گا کہ سینٹ انتخابات سے پہلے خیبر پی کے اور سندھ اسمبلی توڑی جاتی ہے یا نہیں، سازش کا اندازہ اس بات سے بھی ہوجائے گا سینٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے دیئے جاتے ہیں یا نہیں۔ سینٹ انتخابات اور تمام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوتے ہیں تو پھر جمہوری نظام مضبوط ہوگا اور پاکستان میں استحکام آئے گا۔قبل ازیں نارووال میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاکستان کی سرحدوں پر اس وقت شدید خطرات ہیں، ہمارے دشمن پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، اس وقت ہم سب کو یکجا ہوکر عالمی طاقتوں کو اتحاد کا پیغام دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا عمران جیسے اناڑی ملک کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...