ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی جاری،بنکوں کی نامزد شاخیں اتوار کو بھی کھلی رہیں

Jan 22, 2018

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ،درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کو بھی کھلی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہو گئی ہیں اوربنکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے اتوار کو چھٹی کے دن بھی کھلی رہیں۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کوہوگی۔

مزیدخبریں