لاہور( کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔ ہر دور میں موسیقی تبدیل ہوئی ہے لیکن حقیقی اور اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا اور وہ آج بھی موجود ہے ۔ گلوکاری فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ ۔اور ایسے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کے رموز کو سمجھنا پڑتا ہے اور اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔