لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی حکام نے ریاست گجرات کے ساحلی شہر مہی ساگر میں کھدائی کے دوران ڈائنو سار کا ہزاروں سال پرانا انڈہ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ انڈہ ٹوٹی ہوئی حالت میں لوگوں کو ایک مقام کی کھدائی کے دوران ملا ،جس پر آثار قدیمہ کے ماہرین اور حکام کو مطلع کیا گیا۔ انڈہ زمین میں ہزاروں سال دبے رہنے پر پتھر کی صورت اختیار کرچکا۔ اس پر تحقیقات جلد شروع ہونگی۔